وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے یونین کونسل سیناں دامن کے گاوں بنی لنگڑیال کی عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کردیا ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو چکار کے بجائے ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکواٹر کے ساتھ منسلک کردیا

اتوار 29 اپریل 2018 17:10

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے یونین کونسل سیناں دامن کے گاوں بنی لنگڑیال کی عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کردیا ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو چکار کے بجائے ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکواٹر کے ساتھ منسلک کردیا جبکہ بنی لنگڑیال ،بنی ہوتریڑی کی رابطہ سڑک اور بی ایچ یو کے قیام کے لیئے رقم بجٹ میں مختص کردی گئی ہے عوام علاقہ بنی لنگڑیال میں خوشی کی لہردوڑ گئی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن)بنی لنگڑیال خورشید مغل،سیکرٹری جنرل گلزارمغل،حاجی عزیز،حاجی منظور،بشیرمغل،اکرم مغل،حاجی رشید نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہماری بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو ہٹیاں بالا سے منسلک کیا کیونکہ ہمیں کسی بھی شکایت یا بل جمع کروانے کے لیئے سب ڈویژن چکار جانا پڑتا تھا جوکہ بہت دور اور راستہ کھٹن تھاجبکہ بنی لنگڑیال ،بنی ہوتریڑی کی لنک روڈ موت کا کنواںکے منظر پیش کررہے تھی جس پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے بجٹ میں پختہ روڈ کو شامل کیا اور صحت کی سہولیات کے لیئے بی ایچ یو کے قیام کی منظوری بھی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :