نیلم جہلم کے ایک پیداواری یونٹ کا ریلائی ایبلٹی ٹیسٹ (آج )سے شروع ہوگا

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کیوجہ سے چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی‘ واپڈا ترجمان

اتوار 29 اپریل 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) نیلم جہلم کے ایک پیداواری یونٹ کا ریلائی ایبلٹی ٹیسٹ آج ( پیر) سے شروع ہوگا ۔واپڈاترجمان کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دو پیداواری یونٹس مکمل کئے جاچکے ہیں ۔پہلا یونٹ 9 اپریل جبکہ دوسرا یونٹ 22 اپریل کو سسٹم کے ساتھ سنکرو نائز کیا گیا۔ایک پیداواری یونٹ کے تمام ٹیسٹ مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ دوسرے یونٹ کے ٹیسٹ 75 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دونوں یونٹ ٹیسٹ کے دوران نیشنل گرڈ کو 15 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کر چکے ہیں۔نیلم جہلم کے ایک پیداواری یونٹ کا ریلائی ایبلٹی ٹیسٹ آج پیر سے شروع ہوگاجو تین روز میں مکمل ہوگا جس کے بعد اس کا باقاعدہ کمرشل آپریشن شروع ہو جائے گا۔ واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کی وجہ سے چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی ۔پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :