کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر لاہور صوبے کے بیشتر شہروں میں مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل اسٹورز بند رہے

مریضوں اور انکے لواحقین کو کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا(آج )ناصر باغ میں جمع ہو کر احتجاج کا بھی اعلان

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث لاہور صوبے کے بیشتر شہروں میں مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل اسٹورز بند رہے جس کی وجہ سے مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے آج (پیر) کے روز ناصر باغ میں جمع ہو کر احتجاج کا بھی اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017ء میں ترمیم کے خلاف لاہور ،ملتان، گوجرانوالہ، کبیروالا، راجن پور، وہاڑی، منڈی بہائواالدین، جھنگ، بہاولپور سمیت بیشتر شہروں کی تمام میڈیسن مارکیٹیں مسلسل چوتھے روز بھی بند رہیں جس کے باعث بیمار خصوصاً آپریشن کے مراحل سے گزرنے والے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان ہیں ۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لئے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔گزشتہ روز مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہڑتال جاری رکھنے کے ساتھ آج ناصر باغ میں جمع ہو کر احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :