الیکشن2018ء میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی ،سجادخان

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) مسلم لیگ ( ن) ملاکنڈ کے ضلعی صدر سجاد خان نے کہاہے کہ شیر گڑھ مردان میں مسلم لیگ کے تاریخی جلسے اور پارٹی صدر شہباز شریف کے شاندار استقبال سے مخالفین کے اوسان خطا ہو گئے ہیں جبکہ کامیاب جلسے نے صوبے کی سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے جس سے واضح ہو تا ہے کہ دیگر صوبوںکی طرح الیکشن2018ء میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ شیر گڑھ جلسے سے واپسی کے بعد بٹ خیلہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص کی وجہ سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے عوام اب اس عظیم غلطی کے کفارے کے طور پر مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو ووٹ دے کر اپنا ضمیر مطمئن کریں گے ۔