بجلی منقطع، ایمسٹرڈیم کے ایک ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

ْ دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) بجلی منقطع کے باعث رات گئے ایمسٹرڈیم کے سکیپول ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا ہے ،یہ حکام نے اتوار کے روز کہی ۔ انکا کہنا تھا کہ بجلی منقطع ہونے سے چیک ان سسٹم تعطل کا شکار ہوگیا اسلئے حکا م نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ائیر پورٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹرمینل عمارتوں میں جمع تھے ۔

(جاری ہے)

ڈچ بیڑ ہ ایل ایم ائیر فرانس کے ایل ایم گروپ کا حصہ ہے،نے یورپین ممالک کے لئے کم از کم 25پروازوں کو منسوخ کردیا جبکہ آنیوالی پروازوں کی تعداد بھی کم کردی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی ائیرپورٹ کی طر ف جانیوالی سڑکیں بھی بند کردی گئیں اور بس سروسز بھی روک دی گئیں جبکہ حکام نے مسافروں سے کہا کہ وہ گھروں میں رہیں ۔ائیرپورٹ نے بعدازاں ایک بیان میں کہا کہ بجلی کا نظام بحال کردیا گیا ہے اور چیک ان سسٹم اب دوبارہ فعال ہوگیا ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم مسافروں کے رش سے نمٹ سکتے ہیں ۔حکام نے مزید کہا کہ تاخیر کا عمل پیر تک جاری رہ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :