پاکپتن اور عارفوالا بھر میں چوتھے روزبھی میڈیکل سٹورز کی احتجاجاً شٹر ڈائون ہڑتال

مریض ادویات کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب حکومت کے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایکٹ میں ترمیمی قوانین کے خلاف پاکپتن اور عارفوالا بھر میں چوتھے روزبھی میڈیکل سٹورز کی احتجاجاً شٹر ڈائون ہڑتال، مریض ادویات کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے ایکٹ میں ترمیم کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے خلاف پاکپتن شہر اور گردونواح میں میڈیکل سٹورز کو بند کرکے احتجاجاً شٹر ڈائون ہڑتال کی،مریضوں کو وقت پر ادویات نہ ملنے پر مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیںکیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت ایکٹ ترمیمی قوانین فوری طور پر واپس لے۔

تاہم ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن اور ٹی ایچ کیو ہسپیتال عارفوالا کے سامنے اور اردگرد کئی میڈیکل سٹورز سرعام کھلے رہے اور لوگوں ادویات کے من مرضی ریٹس وصول کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :