سرگودھا،حکومتی بجٹ میں چارٹر آف ڈیمانڈ کو نظر انداز کرنے پر ایپکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) حکومتی بجٹ میں چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق کو نظر انداز کرنے پر ایپکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا گیا، گزشتہ روز ڈویژنل صدر محمد پرویز اختر چوہدری کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں صوبائی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے 2مئی 2018برو ز بدھ ریجن کے چاروں اضلاع میں مکمل تالہ بندی اور احتجاجی ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، اس موقع پر پرویز اختر چوہدری، ملک منور اقبال، محمد اکرم، محمد اشفاق جٹ، عاصم زاہد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے مطابق مراعات نہ دینے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،ایپکا حکومتی بجٹ کو یکسر مسترد کر دی ہے ،حکومتی یقین دہانی پر بجٹ سے قبل موخر کیا گیا ہڑتالوں و احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ،مگر حکومت نے سابقہ ہٹ دھرمی برقرار رکھ کر چھوٹے سرکاری ملازمین کی نہ صرف امیدوں پر پانی پھیر دیا بلکہ بجٹ کے بعد ان میں انتہائی تشویش پائی جا رہی ہے ، بدھ کے روز ہڑتالی کیمپ محکمہ انہار کے گرائونڈ سے آزادی چوک تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :