سرگودھا،ایف بی آر کے افسران سے لگثرری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ایف بی آر کے افسران سے لگزری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ،صوبہ بھر کے چیف کمشنرز ،چیف کلیکٹر،کلیکٹرز،اور کسٹم انٹیلی جنس افسران کو فوری طور پر نان کسٹم لیڈ کروزر ، بی ایم ڈبلیو واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق سرپم کورٹ کے حکم کے بعد ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو حکم دیا ہے کہ ایسی گاڑیاں جو کسٹم حکام نے ضبط کی ہیں نان کسٹم ،بی ایم ڈبلیو،لینڈ کروزر سمیت ایسی تمام لگزر گاڑیاں فوری طور پر واپس کر دی جائیں کیونکہ بڑی بڑی پر آسائش گاڑیوں میں ایف بی آر کے افسران گھومتے پھرتے ہیں جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے چیف کمشنرز چیف کلیٹرز ،کلیٹرز اور افسران کو فوری طور پر زیر استعمال گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے،

متعلقہ عنوان :