تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہی'شاہد صدیق

عوام کی طر ف سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پزیرائی نے مو روثی سیا سی جما عتو ں کو حواس با ختہ کر دیا ہیں'مرکز ی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 29 اپریل 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے ،پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان نے مینار پاکستان جلسہ میں شر کت کی حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے، حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہو ں نے مینار پاکستان پر کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گی۔ (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔حکومت نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے، غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔اٴْنہو ں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی طر ف سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پزیرائی نے مو روثی سیا سی جما عتو ں کو حواس با ختہ کر دیا ہیں۔ وہ عوام کو گمراہ کر نے کیلئے کسی بھی حد تک جا نے سے نہیں کتراتے۔ اٴْنہو ں نے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چا ہیے کیو نکہ پی ٹی آئی ہر پا کستا نی کا امیدو ں کا مر کز بن چکی ہے۔