ہما قریشی ہدایتکار انیرودھا رائے چوہدری کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی ہدایتکار انیرودھا رائے چوہدری کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار انیرودھا رائے چوہدری نے اپنی نئی فلم کے لئے اداکارہ ہما قریشی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں اور ہما قریشی نے فلم کے لئے حامی بھی بھر لی ہے، فلم کے سکرپٹ پر کام مکمل ہو چکا ہے، فلم کی کہانی حقیقی زندگی کے واقعہ پر مبنی ہے جس کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :