الیکشن کمیشن نے مجوزہ حلقہ بندیوں پر 78اضلاع کے ایک ہزار سے ز ائد اعتراضات نمٹا دیئے

کراچی سائوتھ، ویسٹ،اور سینٹرل سمیت 6ضلاع کی62 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ،مزید 25اضلاع کی104اعتراضات2 مئی تک سنے جائیں گے، ( آج) ،ضلع سبی ، ڈیرہ بگٹی، زیارت اور ژوب سمیت 12اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے جائیں گے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے مجوزہ حلقہ بندیوں پر 78اضلاع کے ایک ہزار سے زیادہ اعتراضات نمٹا دیئے جبکہ کراچی سائوتھ،کراچی ویسٹ،اور کراچی سینٹرل سمیت 6ضلاع کی62 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ، جبکہ مزید 25اضلاع کی104اعتراضات2 مئی تک سنے جائیں گے، ( آج) پیر کو ضلع سبی ، ڈیرہ بگٹی، زیارت اور ژوب سمیت 12اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 84اضلاع کے گیارہ سو چار اعتراضات سنے جاچکے ہیں ،جن میں سے الیکشن کمیشن نے 78اضلاع کے ایک ہزار بیالیس اعتراضات نمٹا دیئے ہیں ، جبکہ کراچی سائوتھ،کراچی ویسٹ، کراچی سینٹرل ، تھر پارکر ، خیر پور اور دادو کی62 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے ، جبکہ مزید 25اضلاع کی104اعتراضات2 مئی تک سنے جائیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ، کرک ، کو ہاٹ ، سوات ، صوابی ، نوشہرہ، بونیر، مٹیاری اور ٹھٹھہ کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ کچھ اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو منظور بھی کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن میں( آج) پیر کو ضلع ڈیرہ بگٹی ، ہرنائی ، جعفر آباد ، کچھی، بارکھان ، شیرانی ، صحبت پور ، لورالائی ، سبی،ژوب ،زیارت،اور لہڑی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے جائیں گے ۔