قومی کمیشن برائے امن و انصاف کا ملک میںمذہبی اقلیتوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار

ملک میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے نیشنل پلان پر مکمل عمل کیا جائے،حکومت کوئٹہ میںچرچ پر خودکش حملہ ، لاہور میں پطرس مسیح اور ساجد مسیح کے ساتھ پولیس کا غیر انسانی سلوک، سروسز ہسپتال لاہور میں سنیل مسیح کا بہمانہ قتلکی تحقیقات کیلئے ایک آزاد اور خودمختار کمیشن کی تشکیل دیا جائے،حکومت سے مطالبہ

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) چیئرپرسن قومی کمیشن برائے امن و انصاف ڈاکٹر جوزف ارشد نے ملک میںمذہبی اقلیتوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے نیشنل پلان پر مکمل عمل کیا جائے،حکومت کوئٹہ میںچرچ پر خودکش حملہ ، لاہور میں پطرس مسیح اور ساجد مسیح کے ساتھ پولیس کا غیر انسانی سلوک، سروسز ہسپتال لاہور میں سنیل مسیح کا بہمانہ قتلکی تحقیقات کیلئے ایک آزاد اور خودمختار کمیشن کی تشکیل دیا جائے۔

اتوار کو چیئرپرسن قومی کمیشن برائے امن و انصاف ڈاکٹر جوزف ارشد ، نیشنل ڈائریکٹر فادرعمانوئیل یوفس (مانی) اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیسل شین چوہدری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ واقعات معاشرے میں عدم رواداری اور انتہاپسندی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی فعالیت پر سوال ہیں، حکومت ان واقعات کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

حکومت کو معاشرے میں عدم برداشت کی اس حالیہ لہر کا فوری سدباب کیلئے موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ قلیل مدتی اور طویل مدتی حکمت عملی اس ضمن میں وضع کی جائے جس پر بعدازاں عمل درآمد کیا جائے اور مطلوبہ اہداف کے حصول کی نگرانی کی جائے۔