قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کی جانب سے ضلعی آفس سے ریلی کا انعقاد

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کی جانب سے ضلعی آفس سے ایک ریلی راشد علی بلیدی ،ظفر علی مغل ،،شاہد حسین جوادی،غلام فرید ،محمد اسحاق بروہی اوردیگرکی قیادت میں نکالی گئی جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میںشرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے مارچ کرتی ہوئی ڈی سی چوک پہنچی جہاں ٹائر نذر آتش کیے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ میر محمد بروہی میں غریبوں کی 3ایکڑ سے زائد آبادزمین پر قبضہ مافیا نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر قبضہ کرکے ہماری آباد زمین پرقبضہ کیاہے ،انہوںنے مزید کہاکہ یہ زمین ہمیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1972میں ہمارے بڑوں کو دی جس زمین پر ہماری فصل کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذر بسر کررہے ہیں مگر یہاں کے ظالم محکمہ روینیو کے آفیسر جس میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو ،اے سی بلال سلیم ،مختیارکار غلام عباس سدھایو اسسٹنٹ مختیار کار کامل لاشاری کی ملی بھگت اور بااثر وڈیروں کے کہنے پر ہماری زمین پر قبضہ کرکے ہمیں بے گھر کیا جارہاہے اورہمارے بچوں کا رزق بھی چھینا جارہاہے انہوںنے کہاکہ ممل پھاٹک پر غیر آباد زمین موجود ہے اس پر بستی کیوں نہیں بناتے انہوںنے چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت چیف آف آرمی اسٹاف سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔