سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قبرستانوں میں شب برأت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پرکام

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قبرستانوں میں شب برأت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پرکام کیا جارہا ہے ، قبرستانوں میں زائرین کی سہولت کے لئے سے صفائی ستھرائی، بجلی اور پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ مساجد ، امام بارگاہوں ، درگاہوں اور دینی اجتماعات کی جگہوں پر بھی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، قبرستانوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں بھی اقدامات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

موسم گرما کے پیش نظر قبرستانوں میں سبیلوں کو پانی کی فراہمی کے لئے بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ شب برأت کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ کے لئے آنے والے شہریوں کو قبرستانوں میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :