مالی سال 2018-19ء کے بجٹ کے ملکی اقتصادی و کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ زاہد لطیف خان

اتوار 29 اپریل 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ کے ملکی اقتصادی و کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بجٹ میں چیمبر آف کامرس کی تجاویز شامل کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلاشبہ حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کی مارکیٹوں کے متعلق حکومتی اعلانات ملکی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔ زاہد لطیف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی شرح کے توازن سے ٹیکس نیٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ ملکی اقتصادی اشاریے بھی مثبت سمت میں جا رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا اس وقت کی نسبت آج جی ڈی پی کی گروتھ بھی کافی بہتر ہے۔