بجٹ میںغریب اور مزدور طبقے کو دیوار کے ساتھ لگا یا گیا ہے،میاں محمد ایوب

اتوار 29 اپریل 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پہلے تو حکومت کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ ایک سال کا بجٹ پیش کرے دوسرا حکومت نے اپنے اس آخری بجٹ میں بھی متوسط طبقے کیلئے ہمیشہ کی طرح کوئی ریلیف نہیں دیاہے اس بجٹ میںغریب اور مزدور طبقے کو دیوار کے ساتھ لگا یا گیا ہے ، روزمرہ ضروریات زند گی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے،بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھی کوئی بیل آؤٹ پیکیج نہیں دیا گیا بلکہ سیمنٹ اورپٹرولیم منصوعات پر ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کم تنخواہ پانے والے ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے جبکہ بیوروکریٹس کے الاؤنس میں کئی گنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ۔