Live Updates

عام انتخابات میں ملک و قوم کے ہیرو عمران خان ہی سرخرو ہوں گے،نسیم زہراء

اتوار 29 اپریل 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء کی قیادت میں کینٹ سے مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کے لئے درجنوں گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں پر مشتمل قافلہ جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوا جس کا پی ٹی آئی کی جانب سے کینٹ سے لیکر مینار پاکستان تک جگہ جگہ گل پاشی کے زریعے استقبال کیا جاتا رہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے نسیم زہراء نے کہا کہ آج کے مینار پاکستان کے جلسے سے نئے پاکستان کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے انشاء اللہ عام انتخابات میں ملک و قوم کے ہیرو عمران خان ہی سرخرو ہوں گے آج کے جلسے میں پی ٹی آئی نے اپنے ہی 2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑد یا ہے اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی طاقت بھی نہیں روک سکے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات