ڈرگ ایکٹ کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال ‘ عوام کی مشکلات میں اضافہ

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

خانیوال۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء)ڈرگ ایکٹ کے خلاف گزشتہ چوتھے روز بھی خانیوال شہر اور نواحی علاقوں کے تمام میڈیکل سٹور بند رہے اور مریضوں کے لئے سخت پریشانی رہی‘گزشتہ روز بھی میڈیکل سٹور مالکان نے کچہری بازار میں احتجاجی کیمپ لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین چوہدری طاہر، صدر کامران شیخ، ملک وقار، چوہدری عبدالحمید اور دیگر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈرگ ایکٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ مریضوں کی مشکل بھی ختم ہوسکے ۔