Live Updates

مینار پاکستان پر ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں آئے شرکاء کی تعداد سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 11:09

مینار پاکستان پر ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں آئے شرکاء کی تعداد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2018ء) آزاد زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں 1 لاکھ افراد موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔پورا دن پی ٹی آئی کے کارکن پاکستان کے مختلف شہروں سے قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ میں پہنچتے رہے۔

(جاری ہے)

جلسہ میں شرکاء کی تعداد کے حوالے سے بھی سوالات کیے جا رہے ہیں کہ کیا عمران خان کا 2011ء میں ہونے والا جلسہ اس جلسے بڑا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں 1 لاکھ سے زیادہ افراد تھے۔جب کہ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 70 سے 80 ہزار افراد تھے۔آزاد زرائع کے مطابق جلسے میں 1 لاکھ افراد موجود تھے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات