امریکی سفارتکار کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ، پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اپریل 2018 11:14

امریکی سفارتکار کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ، پولیس نے موٹر سائیکل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) :اسلام آباد میں ایک اور امریکی سفارتکار نے موٹرسائیکل سوار پاکستانی کو کچل دیا۔ پولیس نے امریکی سفارتکار کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نے غفلت اورلا پرواہی سے موٹر سائیکل چلائی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار اچانک ہی لینڈ کروزر کے سامنے آگیا جس پر گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات سیکرٹریٹ کے قریب امریکی سفارتکارکی جیپ کی موٹر سائیکل سوار سے ٹکرہوئی۔ جیپ کیو این 734 نے موٹر سائیکل اے ارایم 935 پر سوار شہری کو سیکرٹریٹ چوک کے قریب ٹکر ماری۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جسے طبی امدا دکے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہری نزاکت موتمر عالم اسلامی میں ملازم ہے۔ شہری کے سر پر چوٹ لگی ہے جس کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :