لاہور کے کامیاب ترین جلسے کے بعد سول خفیہ اداروں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 12:53

لاہور کے کامیاب ترین جلسے کے بعد سول خفیہ اداروں نے پی ٹی آئی کارکنوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : قومی اخبار کی ایک رپورٹ کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو سول خفیہ اداروں نے کے پولیٹیکل یکشنز نے کامیاب شو قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری زرائع نے قومی اخبار کوبتایا کہ سویلین خفیہ اداروں نے رپورٹس میں لکھا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف نے اپنا سیاسی ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے۔اور تحریک انصاف کا شو سیاسی فارمولوں کے مطابق کامیاب رہا ہے۔جلسے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک بڑی تعداد موجود تھی۔گرمی کے باوجود جلسہ میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت جلسہ کی کامیابی تھی۔اور اگر جلسہ تھوڑے مناسب موسم میں ہوتا تو جلسہ میں آئے شرکاء کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔