پشاور میں 2 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو قطرے پینے سے جاں بحق

بچے پولیو سے بچا ئو کے قطرے پینے سے جاں بحق ہوئے،والدین کا الزام

پیر 30 اپریل 2018 13:49

پشاور میں 2 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو قطرے پینے سے جاں بحق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پشاور میں ایک ہی خاندان کے 2 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو قطرے پینے سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹان میں ایک ہی خاندان کے 2 بچے پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بچوں کے والد نے پولیو ٹیم کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 روز پہلے انسداد پولیو ٹیم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جس سے بچوں کو تیز بخار ہوگیا جس کے بعد 4 ماہ کے شہرام اور ایک ماہ کے عالیان کو اسپتال میں داخل کیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :