پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سعودی عرب کے رہنما مولوی اشتیاق مغل نے گذشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی سے تیس سالہ رفاقت کو ختم کرنے اور رفیق نیئر کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 اپریل 2018 14:12

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سعودی عرب کے رہنما مولوی اشتیاق مغل نے ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ سعودیہ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سعودی عرب کے رہنما مولوی اشتیاق مغل نے گذشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی سے تیس سالہ رفاقت کو ختم کرنے اور رفیق نیئر کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا اس موقع رفیق نیئر نے ٹیلی فونگ خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور حوصلہ افزائی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا مولوی اشتیاق نے اپنی شمولیت کا اعلان ریاض میں تحریک انصاف کے متحرک رہنما شکیل الرحمن کی رہائش گاہ پر کیا اس موقع پر تحریک انصاف ازادکشمیر کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں عتیق نیئر،زاکر رستم، چوہدری عبدالعزیز،عارف نوری،راجہ ساجد،شہزاد عالم ودیگر نے نئے شامل ہونے والوں کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور مبارکباد پیش بھی کی ۔