دالوںکی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی بھر پور رہنمائی اور فارمرز ڈیز کے انعقاد کا فیصلہ

پیر 30 اپریل 2018 15:10

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) دالوںکی فی ایکڑ پیداوار میں بھر پور اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی اور فارمرز ڈیز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ماہرین زراعت کی زیادہ سے زیادہ شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی جبکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ دالوںکی پیداوار میں تمام ممکن حد تک اضافہ یقینی بنایاجاسکے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ میں چنے، مونگ ،ماش اور مسورکی دالوں کے زیر کاشتہ رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کے لیے تحصیل کی سطح پررعائتی قیمتوں پرکاشتکاروں کو نئی ڈرلوں کی فراہمی کے ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار ی صلاحیت کی حامل دالوں کی نئی اقسام کا بیج بھی رعائتی نرخوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مقامی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ دالوں کے زرعی سائنسدانوں نے دالوں کی ایسی نئی اقسام متعارف کرائی ہیںجو 30من فی ایکڑ سے زائد پیداواری صلاحیت کی حامل ہونے کے ساتھ بیماریوں اور خشک سالی کا بہتر مقابلہ کرسکتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ دالوں میں 20سے 24فیصد پروٹین موجود ہوتی ہے جس کے باعث ان کو گوشت کا نعم البدل کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :