بھارت، ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ، 8 زخمی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بھارتی ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے سے تین اضلاع میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ بیہار کے وزیر اعلی نیتش کمار نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طبی حکام کو زخمیوں کا علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :