گرلز بوائز نارکوٹکس فری پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ آج (منگل) کومنعقد ہوگی

پیر 30 اپریل 2018 16:10

ْ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ورلڈ لیبر ڈے کی مناسبت سے گرلز بوائز نارکوٹکس فری پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ آج(منگل) کومنعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ کے مقابلے اورنگی ٹاؤن باکسنگ جمنازیم میں ہونگے ۔کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فدا حسین بلوچ نے پیر کے روز بریفنگ میں بتایا کہ چیمپئن شپ میں100سے زائد بوائز گرلز باکسرز مقابلے میں حصہ لیں گے اور عرفان حنیف مقابلوں کا افتتاح کریں۔

اس موقع پر چیمپئن شپ کے چیف کو آرڈینٹر جمعہ خان بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کراچی ویسٹ کے باکسرز میں جوش و ولولہ عروج پر ہے اور وہ اپنے جوہر دیکھانے کے لئے بے تاب ہیں۔پاکستا ن اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے وائس چیئر مین اور پاکولا کمپنی کے جنرل مینجر مارکیٹنگ عرفان حنیف چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے اور پوزیشن حاصل کرنے والے باکسرز میں انعامات تقسیم کریں گے۔ چیمپئن شپ کے چیف کو آرڈینیٹر جمعہ خان بلوچ نے چیمپئن شپ کے انقعاد کیلئے بھر پور تعاون کرنے پرپاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر اسپورٹس ملک کلیم احمد اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :