سرگودھا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی روک تھام کیلئے ٹیم تشکیل

پیر 30 اپریل 2018 16:47

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹریفک اور محکمہ ماحولیات کے افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی، دھوئیں سے ماحول آلودہ ہوتا ہے جس سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں ،دھواں انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے جو سانس اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے،ذرائع کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کے افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرئے گی۔

متعلقہ عنوان :