Live Updates

عمران خان کےمنشورکی سب سے بڑی خامی سامنے آگئی

منشور میں خارجہ پالیسی شامل ہی نہیں،مولابخش چانڈیو مینارپاکستان ایک شخص نےصرف ”میں میں“ کی، نوازشریف اورعمران خان کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اپریل 2018 16:43

عمران خان کےمنشورکی سب سے بڑی خامی سامنے آگئی
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کےمنشورمیں خارجہ پالیسی شامل ہی نہیں،مینار پاکستان ایک شخص نے صرف ”میں میں “ کی، نوازشریف اورعمران خان کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان ایک شخص نے صرف ”میں میں “ کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح آج تین بار کے وزیراعظم نے بھی بات میں سے شروع کی اورمیں پر ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورعمران خان کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منشور میں خارجہ پالیسی شامل ہی نہیں۔ نوازشریف نے پاکستان کوعالمی سطح پرتنہا کیا اور وفاق کو کمزور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف چھوٹے صوبوں کوطعنے دینے کے بجائے بتائیں انہوں نے کیا کیا۔ نوازشریف وزیراعظم تھے انہوں نے وفاقی فنڈز پنجاب سے باہر کیوں نہیں لگائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات