Live Updates

ن) لیگ کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے ،ْ نعیم الحق

جس طرح سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اگلی حکومت ہم بنائیں گے ،ْ انٹرویو پیپلزپارٹی سے اتحاد ہوگا اور نہ ہونے کے امکانات ہیں، ہم ان کے خلاف سندھ اور کراچی میں الیکشن لڑیں گے ،ْپی ٹی آئی رہنما

پیر 30 اپریل 2018 18:10

ن) لیگ کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے ،ْ نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ (ن) لیگ کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ کی بہت بڑی نشانی ہے اور ہم جس طرح سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اگلی حکومت ہم بنائیں گے۔ایک انٹرویومیں نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ کی بہت بڑی نشانی ہے، ان کا تین سال میں سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ جاتی امرا میں سب سے بڑا گھر بنوایا، پچھلے پانچ سال میں 7 ارب روپے نوٹ چھاپے اور قرض لیے ،ْ انہیں حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے انقلابی نکات پر تنقید کریں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پتا ہے آئندہ الیکشن میں کامیابی مشکل نظر آرہی ہے جس طرح سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اگلی حکومت ہم بنائیں گے، عمران خان نے جو گیارہ نکات بیان کیے وہ عوام کی سمجھ میں آگئے ہیں، وہ غربت، جہالت، رشوت اور منافقت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، عمران خان انقلابی تبدیلیاں لے کر آئیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے عزم کر رکھا ہیکہ وہ اپنی حکومت میں کسی کرپٹ شخص کو برداشت نہیں کریں گے ،ْ انہوں نے ثابت کردیا ،ْایک وزیر کو نکالا پھر بیس پچیس ایم پی ایز کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں ،ْ اس لیے تنقید بے جا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد ہوگا اور نہ ہونے کے امکانات ہیں، ہم ان کے خلاف سندھ اور کراچی میں الیکشن لڑیں گے، ہر جگہ ان کا مقابلہ ہوگا، (ن) لیگ والے اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے اس قسم کے جھوٹے من گھڑت الزامات لگاتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات