وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جلد ہی ایف پی سی سی آئی کا دورہ کر یں گے

پیر 30 اپریل 2018 18:13

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جلد ہی ایف پی سی سی آئی کا دورہ کر یں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر اور چیئر مین بجٹ ایڈوائز ری کو نسل سید مظہر علی نا صر نے کہاکہ حکومت نے تین کمیٹیا ں (1) بجٹ انا مو لی کمیٹی (2) ایکسپورٹ پیکیج کمیٹی اور GIDC کمیٹی تشکیل دی ہیں تا کہ ان کمپنیو ں سے متعلق تمام مسا ئل کو قو می اسمبلی میں فنا نس بل کی منظو ری سے پہلے حل کیا جا ئے ۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلو ر اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر نے وفاقی بجٹ پر اپنے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ، وزیر خزا نہ ، وزیر تجا رت اور چیئر مین فیڈرل بو ر ڈ آف ریو نیو کا ایف پی سی سی آئی کی بیشتر تجا ویز کو وفاقی بجٹ میں شامل کر نے پر شکر یہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تا ہم فنا نس بل کی کچھ تجا ویز پر اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا ۔

سید مظہر علی نا صر نے امید ظاہر کی کہ مثلاًریفنڈ ،Further Tax، جی آئی ڈی سی، انا مو لی کمیٹی کی میٹنگ کے ذریعہ تمام انا مو لسیز ، فا رماسو ٹیکل انڈسٹری ، کمر شل امپورٹر ، ایل پی جی ، کنسٹر کشن انڈ سٹر ی و فنا نس بل کے دیگر مسا ئل کو دور کر دیا جا ئے گا ۔ سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صرنے کہاکہ مفتا ح اسما عیل اسی ہفتے میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کر یں گے جو کہ وزیر خزا نہ کا منصب سنبھا لنے کے بعد کسی بھی ٹر یڈ باڈی کا یہ انکا پہلا دورہ ہو گا ۔