ملک بھر میں شب برات کل مزہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

پیر 30 اپریل 2018 20:34

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء)ملک بھر میں شب برات آج یکم مئی بمطابق14شعبان المعظم بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائی گی جبکہ فرزندان اسلام کل یکم و دو مئی بروز منگل و بدھ بمطابق 14 و 15 شعبان المعظم کی درمیانی شب تاندلیانوالہ فیصل ۱ٓباد ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں وطن عزیز کے تمام شہروں میںخصوصی عبادات کا فریضہ سرانجام دیں گے اور مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں مکمل خشوع و خضوع کے ساتھ بابرکت دینی و مذہبی محافل کا اہتمام کیا جائے گا جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیںگے اور رب کائنات کے حضور سر بسجود ہوکراپنے گناہوں کی بخشش، ۱للہ کی رحمت، ۱ٓسودگی، بیماریوں سے شفایابی،صحت و تندرستی کے ساتھ اپنی،اپنے اہل خانہ ،عزیز و اقارب کی درازی عمر، رزق حلال کی فراہمی،گھر بار میں برکت،نیک اولاد،برائیوں سے نجات،اخوت و یگانگت،بھائی چارے کی فضاء کے فروغ،اتحاد بین المسلمین کے پرچار،فرقہ وارانہ ہم ۱ٓہنگی، ملک و قوم کی سلامتی،عوامی فلاح، ترقی و خوشحالی،وطن عزیز کی سلامتی اورامت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں میں بھی جائیں جارہے ہیں۔شب برات کے حوالے سے علمائے کرام، مشائح عظام، مذہبی سکالر، دانشور وں کے خطابات کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔