نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی 9مئی کو چشتیاں آمد متوقع

پیر 30 اپریل 2018 20:49

نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی 9مئی کو چشتیاں آمد متوقع
چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) میا ں نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی 9مئی کو چشتیاں آمد متوقع سوشل میڈیا پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے مہم تیز کردی مسلم لیگ ن کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر زرائع کے مطابق چشتیا ں میں میاںنوازشریف اور انکی صاحبزادی موجودہ ایم پی اے چشتیاں چوہدری احسان الحٴْق باجوہ کی خصوصی دعوت پر آرہے ہیں جس کے لئے شہر بھرکو سجانے کیلئے پینا فلیکسوں کا بھی آرڈر دے دیا گیاہے مقامی مسلم لیگ کے نمائندگان کے علاوہ کارکنا ن نے بھی تیاری شروع کردی ہے انکا دورہ چشتیاں اس حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے ایم این طاہر بشیر چیمہ جو کہ اب جنوبی پنجاب محاز میں چلے گئے ہیں جس وجہ سے مسلم لیگ ن کے ووٹر ز شدید تذبذب کا شکار دکھائی دے رہے تھے اب اس وقت اس علاقہ میں انکا دورہ آئندہ کی مسلم لیگ کی اہمیت پر بھی گہرا اثر دیکھائے گا اب اس دورہ کا سن کا کارکنان ووٹر ز میں خوشی دیکھنے میںآرہی ہے اس حلقے میں ایم این کے امیدوارکی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا چوہدری احسان الحق باجوہ پہلے اعلان کرچکے ہیں