اورکزئی ایجنسی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،پولیٹیکل ایجنٹ خالد اقبال وزیر

پیر اپریل 21:25

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) اورکزئی ایجنسی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے رہ جانے والے علاقوں کا نیا سروے بہت جلد شروع کیا جائے گا ،بیزوٹ اور محمد زئی قبیلے کی حد بندی کا تنازعہ بھی بہت جلد حل کیا جائے گا جبکہ علی خیل اور آفریدی قبیلے کے درمیان پہاڑی تنازعہ کے سلسلے میں پی اے خیبر ایجنسی کو لیٹر کیا ہے اس کو بھی بہت جلد حل کیا جائے گا اور ماموزئی قبیلے بشمول اپر اورکزئی کے بند پانچ گائوں کو بھی بہت جلد واپس کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر نے متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئرمین ملک حبیب نور اورکزئی کی قیادت میں اورکزئی قبائل کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماموزئی قبیلے کی واپسی آج سے شروع ہوگی اور ڈبوری ملاخیل قبیلے کی بند علاقوں کی متاثرین کی واپسی بھی ماموزئی قبیلے کی واپسی کے ساتھ فیز ٹو میں شروع کی جائیگی انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی بیزوٹ قبیلے اور کوہاٹ محمد زئی قبیلے کے درمیان حد بندی کا تنازعہ بہت جلد حل کیا جائے گا جبکہ اپر اورکزئی علی خیل اور آدم خیل آفریدی قبیلے کے پہاڑی تنازعہ کے حوالے سے پی اے خیبر ایجنسی کو آگاہ کیا ہے اس کا حل بھی بہت جلد نکالا جائے گا جرگے کے دوران اورکزئی قبائل نے مسائل کے انبار لگا دئیے جس کو پولیٹیکل ایجنٹ نے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئرمین ملک حبیب نور اورکزئی نے اورکزئی قبائل کی طرف سے پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی نے ہمارے تمام مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ہمیں امید ہے کہ ہمارے مطالبات حل ہوں گے میں اورکزئی قبائل کے مطالبات کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائوں گا ۔

متعلقہ عنوان :