سموگ سے پہلے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خلاف پیشگی تیاریاں شروع کردی گئیں

جمعرات 3 ستمبر 2026 16:54

سموگ سے پہلے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خلاف پیشگی تیاریاں شروع کردی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) سموگ سے پہلے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خلاف پیشگی تیاریاں شروع کر دی گئیں، انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب نے متعلقہ اداروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔مر سلے کے مطابق ای پی اے پنجاب کا تمام اضلاع میں اینٹی سموگ کمیٹیوں کو فوری فعال کرکے جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔

فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف سموگ سے پہلے ہی کریک ڈائون کی تیاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا۔فصلوں کی باقیات جلانے، صنعتی آلودگی، اینٹوں کے بھٹوں، اسٹون کرشرز اور ٹائر پائرولائسز پلانٹس کے خلاف پیشگی کارروائی کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ای پی اے پنجاب کی جانب سے ستھرا پنجاب اتھارٹی کو خشک صفائیاں ترک کرکے مکینیکل اور ویٹ سویپنگ اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میںسڑکوں سے اٹھنے والی گردوغبار اور PM10، PM2.5 آلودگی کم کرنے کے لیے مکینیکل/ویٹ سویپنگ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ستھرا پنجاب اتھارٹی کو پنجاب بھر میں اہم شاہراہوں اور ٹریفک کوریڈورز پر مکینیکل و ویٹ سویپنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کے کناروں پر کچرے، پتوں اور دیگر فضلے کو جلانے کی مکمل روک تھام کی جائے،سموگ کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی، باقاعدہ مانیٹرنگ اور صفائی کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اکتوبر سے جنوری کے دوران سموگ کے اہم سیزن میں سڑکوں کی صفائی اور گردوغبار کی خصوصی نگرانی کا فیصلہ بھی کیا گیا،تعمیراتی منصوبوں سے اٹھنے والی گردوغبار کے خلاف بھی سخت ایکشن کی تنبیہ کرتے ہوئے ڈسٹ کنٹرول ایس او پیزپر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ۔پنجاب میں سموگ کنٹرول کے لیے جامع حکمت عملی، ضلعی انتظامیہ، صفائی اداروں اور متعلقہ محکموں کوپیشگی متحرک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :