بھارتیبائولر محمد شامی کی ناراض بیوی نے کرکٹر کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی

حسین جہاں نے شامی کا ڈرائیونگ لائسنس سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس میں کر کٹر کی تاریخ پیدائش 1982 ہے، جبکہ محمد شامی نیبھارتی کرکٹ بورڈاور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کواپنی تاریخ پیدائش 1990 ظاہر کی ہوئی ہے

پیر 30 اپریل 2018 21:58

بھارتیبائولر محمد شامی کی ناراض بیوی نے کرکٹر کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی ناراض بیوی حسین جہاں نے کرکٹر کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔گزشتہ روز اپنی فیس بک ٹائم لائن پر حسین جہاں نے ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ شامی کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جس میں ان کی تاریخِ پیدائش 1982 ہے۔حسین جہاں کے مطابق محمد شامی نے انڈین کرکٹ بورڈاور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو دھوکے میں رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اصل عمر چھپاتے ہوئے کرکٹ بورڈ اور ایسوسی ایشن کو جو معلومات فراہم کی ہیں ان میں اپنی تاریخ ِ پیدائش 1990 ظاہر کی ہے۔اگرچہ حسین جہاں نے بعد میں یہ پوسٹ اپنی فیس بک ٹائم لائن سے ہٹا دی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جاتی ہے اور محمد شامی کاغذات میں ہیراپھیری اور دھوکا دہی کے مرتکب پائے جاتے ہیں تو ان کے کرکٹ کیریئر کے لیے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔محمد شامی پہلے ہی اپنی ناراض بیوی کی جانب سے غیرازداجی تعلقات رکھنے، گھریلو تشدد کا مرتکب ہونے اور میچ فکسنگ جیسے الزامات کے باعث خاصی مشکل میں ہیں۔حسین جہاں کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آربھی درج ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :