پورے پاکستان سے لوگوںکوبلاکر50کروڑرپے لگاکر بھی سونامی پلس کی جگہ ناکام ترین جلسہ کیا،امیر مقام

تحریک انصاف میوزیکل بینڈبن گئی ہے مینارپاکستان پرجلسہ نہیںنئی گیتوںکی لانچنگ سرمنی تھی ،ْمشیروزیراعظم

پیر 30 اپریل 2018 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پورے پاکستان سے لوگوںکوبلاکر50کروڑرپے لگاکر بھی سونامی پلس کی جگہ ناکام ترین جلسہ کیا،تحریک انصاف میوزیکل بینڈبن گئی ہے مینارپاکستان پرجلسہ نہیںنئی گیتوںکی لانچنگ سرمنی تھی۔انہوںنے کہاکہ جلسے میںورلڈکپ،نم یونیورسٹی اورشوکٹ خانم کی ڈاکومنٹری کی بجائے خیبرپختونخوامیںپانچ سالہ کاکردگی دکھانی چاہئے تھی،رات کے اندھیرے میںجلسہ کرنیوالوںکودن کے اجالے سے ڈرلگتاہے۔

انہوں نے کہاکہ قائداعظم کامثال دینے والے کویادرکھناچاہئے کہ قائداعظم نے کبھی کسی کوگالی نہیںدی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ کالام میںلیگی کارکنان اورعمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوںسے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بحرین سے کالام تک روڈکا11ارب روپے کاعظیم منصوبہ جاری ہے جس سے عوام اورعلاقے کی حقیقی معنوںمیںتقدیربدل جائیگی،اللہ تعالیٰ نے اگرموقع دیاتوان وادیوںکودنیامیںسوئزلینڈکے نام متعارف کرائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی میںشامل ہونیوالے پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہے انہیںباعزت مقام دیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنیوالوںکوکبھی پچھتاوانہیںہوگاوہ اپنے فیصلے پرفخرمحسوس کریںگے۔