مسلم لیگ (ن) کل ساہیوال میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

پیر 30 اپریل 2018 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کل (منگل )ساہیوال میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔جلسے کیلئی80فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے ۔