قصور، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری،36جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لے لیا

پیر اپریل 21:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،36جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں 7اشتہاری بھی شامل۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ رات ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تھانہ اے ڈویژن،بی ڈویژن،صدر قصور،راجہ جنگ،مصطفی آباد،شیخم،الہٰ آباد،سٹی چونیاں،چھانگا مانگا، سٹی اور صدر پھولنگر پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں کاروائیاں کیں، کاروائیوں کے دوران7اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیاجن میں قتل ،،ڈکیتی،،رابری جیسی وارداتوںمیںملوث اے کیٹگری کے 2اشتہاری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 7ملزمان کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے 3کلوگرام چرس ،137لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد کی،اسی طرح15 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے ،پسٹل9ایم ایم 3عدد،پسٹل 30بور 11عدد اور ایک بندوق برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے، قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئی7 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کیاگیا۔