گرلزہائی سکول ویلج کونسل زیارت کاکا صاحب کی منتقلی‘ قوم کاکا خیل سراپا احتجاج

پیر 30 اپریل 2018 22:51

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) قوم کاکاخیل گورنمنٹ گرلزہائی سکول ویلج کونسل زیارت کاکا صاحب کی منتقلی کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئی، والدین نے فرنیچر کی منتقلی کے وقت محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے رہنما بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے زیارت کاکاصاحب میں مشتعل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ زیارت کاکا صاحب کاجی خیل کورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو 5کلومیٹر دور اعلیٰ آباد منتقل کرنے کی نوٹیفیکشن جاری کردی ہے جس کو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور مشتعل عوام نے خود سکول سے فرنیچر کی منتقلی روک دی اور طالبات کے والدین نے اسی سکول میں اپنی بچیوں کو پڑھانے کی تان لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سکول کی منتقلی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم پر ہوگی انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے نام صوبے میں کوئی اصلاحات نہیں کیے گئے ہیں۔کیا صوبائی حکومت کی یہ تعلیمی ایمرجنسی ہے اس صوبے کے عوام اسی تعلیمی ایمرجنسی کو مسترد کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :