صحتمند سرگرمیاں صحتمند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ڈاکٹر فتح محمد برفت

پیر 30 اپریل 2018 22:58

حیدرآباد30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) صحتمند سرگرمیاں صحتمند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کھیل جسم کے ساتھ ذہن کی نشونما میں بھی اہم کردارادا کرتے ہیں، جن کے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ جامعہ سندھ کی طالبات نے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی خود کو منوا کے دکھایا ہے۔یونیورسٹی کے ساتھ یونیورسٹی سے باہر بھی مختلف تعلیمی اداروں میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کے بناء پر پوزیشنز لے کر یونیورسٹی کا نام روشن کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے جامعہ سندھ میں ہونے والے انٹرڈپارٹمینٹ (گرلز) ٹورنامنٹ 2018ء کے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے والی تقریب کو مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر ملت فاطمہ جناح گرلز جمنازیم میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کے کھیلوں کے میدان میں جیتنا اور ہرانا معمول کا حصہ ہے، لیکن ہار کو کبھی بھی شکست نہیں سمجھنا چاہئے اور مایوس نہیں ہونا چاہئے، لیکن اسکو ایک نیا چیلینج سمجھتے ہوئے نئی ہمت اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے کامیابی ضرور ملی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے جو بھی سچائی کے ساتھ محنت کرتا ہے اور مستقل مزاجی سے کوشش جاری رکھتا ہے اسکی محنت اور کوشش کبھی بھی رائیگان نہیں جاتی ڈاکٹر برفت نے اپنی خطاب میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارک دینے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے والی ساری ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) مختیار بھٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا وائس چانسلر نے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) کی سربراہی میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی جوڑنے کا اعلان بھی کیا، جو کھیلوں کی بہتری، کھلاڑیوں کی سہولیات کے سلسلے میں اپنی تجاویز تیار کرکے پیش کریگی ۔

تقریب کی ابتدا میں ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے اور کھیلوں کے معاملے میںخصوصی دلچسپی لینے اور تمام سہولیات فراہم کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کھیلوں کے مقابلوں کی تفصیلات پیش کی۔انٹرڈپارٹمینٹل (گرلز) ٹورنامینٹ 2018ء کے سلسلے میں ہونے والے مختلف مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شعبہ جات کے تفصیل کے مطابق کرکٹ میں پہلی پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف میتھامیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائسنزدوسری پوزیشن سوشالاجی، جبکہ تیسری پوزیشن فیکلٹی آف فارمیسی نے حاصل کی بیڈمنٹن میں پہلی پوزیشن سینٹر فار ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، دوسری پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالاجی، جبکہ تیسری پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالاجی نے حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن سینٹر فار ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، دوسری پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالاجی، جبکہ تیسری پوزیشن زولاجی نے حاصل کی رسہ کشی میںپہلی پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالاجی، دوسری پوزیشن سینٹر فار ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، جبکہ تیسری پوزیشن اسٹیٹسٹکس نے حاصل کی۔

تھرو بال میں پہلی پوزیشن سینٹر فار ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، دوسری پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالاجی نے ، جبکہ تیسری پوزیشن فزیالوجی شعبے نے حاصل کی اس موقع پر وائس چانسلر نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکانالاجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، اسٹیٹسٹکس کے استاد امید علی رند، ڈائریکٹر اسپورٹس (بوائز) اجوید احمد بھٹی، انسٹیٹیوٹ آف میتھامیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنسز کی استاد ڈاکٹر فرحت نورین میمن و دیگر نے شرکت کی، اور وائس چانسلر سے اعزازی شیلڈز حاصل کیں۔