سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی

پیر 30 اپریل 2018 23:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے بزرگ سیاستدان سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی کے ہمراہ سردار عتیق احمد خان نے بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کی عیادت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے۔ ان کے ہمراہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سرگرم کارکن بھی موجود تھے۔