مری،پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے شب برات کے موقع پر خصوصی پلان ترتیب

پیر 30 اپریل 2018 23:06

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے شب برات کے موقع پر خصوصی کور پلان ترتیب دیاہے پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 8 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیںجن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ڈاکخانہ چوک،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،علیوٹ اور نیومری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید نے تمام عملے کو شب برات کے موقع پر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیاہے انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :