مخدوم خسرو بختیار نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی، استعفے کا نوٹیفیکیشن جاری

رانامحمد قاسم نون ، طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری چوتھی مرتب بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے نہ آئے،ترجمان قومی اسمبلی

پیر 30 اپریل 2018 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن)چھوڑنے والے 4میں سے ایک رکن مخدوم خسرو بختیار نے قومی اسمبلی سے مستعفٰی ہونے کی تصدیق کر دی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مخدوم خسرو بختیار کے استعفے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جبکہ رانامحمد قاسم نون ، طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری چوتھی مرتب بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے نہ آئے۔

(جاری ہے)

پیر کوترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مستعفٰی ہونے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار نے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی ،مخدوم خسرو بختیار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تشریف لائے اور انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مخدوم خسرو بختیار کے استعفے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے،دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے مستعفیٰ ہونے والے 3 ارکان رانامحمد قاسم نون ، طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری گزشتہ روز چوتھی مرتبہ بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے تشریف نہ لائے۔

متعلقہ عنوان :