فرانس کے صدر کا تحفتا دیا گیا پودا وائٹ ہائوس سے غائب ہوگیا

پیر 30 اپریل 2018 23:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفتا دیا گیا پودا وائٹ ہاس سے 'غائب' ہوگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی نسل کا شاہ بلوط کا یہ پودا فرانس کے اس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں 1918 میں جنگِ عظیم دوئم کے دوران 2 ہزار امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

یہ پودا فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا تھا اور اس پودے کو 24 اپریل کو وائٹ ہاس کے باغ میں دونوں صدور نے مل کر لگایا تھا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ 'یہ پودا ہمیں ان چیزوں کی یاد دلائے گا، جو ہمیں جوڑے ہوئے ہیں'۔لیکن پودا لگائے جانے کے صرف چار روز بعد وہاں موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے رائٹرز کے فوٹوگرافر نے ہفتہ (28 اپریل) کو وائٹ ہاس کے باغ میں اس مقام کی ایک تصویر کھینچی، جہاں فرانسیسی اور امریکی صدور نے مل کر پودا لگایا تھا، لیکن اب وہاں گھاس کے ایک زرد ٹکڑے کے سوا اور کچھ نہیں۔

اس پودے کے غائب ہونے کے حوالے سے ابھی تک سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں ضرور ہورہی ہیں۔فرانسیسی ریڈیو نیٹ ورک 'فرانس انفو' نے باغبانی کے حوالے سے مشہور ایک ویب سائٹ gerbaud.com کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے شاہ بلوط کے پودے کو خزاں میں لگایا جاتا ہے تاکہ اس کی جڑیں مضبوط ہوسکیں۔فرانس انفو نے مزید کہا کہ 'ہوسکتا ہے کہ یہ پودا اکتوبر میں اپنی جگہ پر واپس آجائے۔

متعلقہ عنوان :