جوہری معاہدے پر بات چیت کا کوئی جواز نہیں، ایرانی صدر حسن روحانی

پیر 30 اپریل 2018 23:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر بات چیت کا کوئی جواز نہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر قطعی طور پر کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جولائی 2015 کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر قطعی طور پر کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی ہے۔خبر کے مطابق، ایرانی ایوان صدر کے ایک بیان میں صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کو یہ باور کروا دیا گیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں کسی رد وبدل کی امید نہ رکھیں۔فرانسیسی صدر کو ٹیلیفون کر کے حسن روحانی نے یہ بھی کہا کہ جوہری معاہدے کا مستقبل سن2025 تک معین ہے۔

متعلقہ عنوان :