دہلی کا تاریخی لال قلعہ25کروڑ روپے میں ڈالمیا بھارت لمیٹڈ‘ کے حوالے
ڈالمیا گروپ آئندہ 5 سال تک اس تاریخی عمارت کانظم و ضبط چلائے گا
پیر 30 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
اس معاہدہ کے تحت اب ڈالمیا گروپ آئندہ 5 سال تک اس تاریخی عمارت کانظم و ضبط چلائے گی۔
کانگریس نے مودی حکومت کے اس فیصلیپر تنقیدکرتے ہوئے سوال کیا کہ اب بی جے پی حکومت پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں سے کسے پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کرے گی ۔راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے ٹوئٹر پرتحریر کیا کہ مودی حکومت کے ذریعہ کئے گئے معاہدے کو لال قلعہ کی نجکاری کہو گے، گروی رکھنا کہو گے یا بیچنا ۔ اب وزیر اعظم کی یومِ ا?زادی کی تقریر بھی پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت یا کنٹرول والے اسٹیج سے ہوگی’’ ٹھوکو تالی‘‘۔لال قلعہ کو ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے حوالے کئے جانے پر ہنگامے کے بعد مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت مہیش شرما نے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت فنڈ کی کمی کے سبب تاریخی مقامات کی صحیح طور پر دیکھ بھال نہیں کر پارہی تھی لہذا اسے پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کا فیصلہ کیا۔واضح ہو کہ ریاستی وزیرسیاحت کے جے الفونس، وزارت کے دیگر سینئر افسران اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ڈالمیا گروپ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ لال قلعہ کو گود لینے کی کوشش ڈالمیا گروپ کے ساتھ ساتھ انڈیگو ائیر لائنس اور جی ایم آر گروپ بھی کر رہی تھی لیکن زیادہ بولی لگا کر ڈالمیا گروپ نے بازی مار لی۔لال قلعہ کی دیکھ بھال اورانتظامی امور کے ساتھ ٹیکسٹائل میپ، ٹائلٹ اًپ گریڈیشن، راستوں پر لائٹنگ، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں، چارجنگ اسٹیشن، سرویلانس سسٹم اور کیفیٹیریا وغیرہ کی ذمہ داری بھی ڈالمیا گروپ کے ہاتھوں میں ہوگی اس لیے چھوٹی موٹی تعمیرات اور توڑ پھوڑ سے انکار ممکن نہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.