انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرداریارمحمدرند کو قتل مقدمے میں پیشی سے استثنیٰ دیدیا

پیر 30 اپریل 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج دائود خان ناصر نے قتل کے مقدمہ میں نامزد سرداریارمحمدرند کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سرداریارمحمدرند کے خلاف دائر قتل کے مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو سرداریارمحمدرند کی استثنیٰ سے متعلق درخواست گزاری گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 18مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔

پیر کے روبرو مذکورہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کاامکان تھا تاہم ملزم کی عدم پیشی کے باعث فیصلہ نہ سنایاجاسکا۔اب کیس کا فیصلہ اگلی سماعت پر سنائے جانے کاالزام ہے ۔سرداریارمحمدرند کے خلاف سال 2010ء میں زیردفعہ 302کے تحت تھانہ سریاب میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔