زیر اعظم یوتھ اسکولز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 140 نوجوانوں نے فنی تربیت کا ششماہی کورس مکمل کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 23:27

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) وزیر اعظم یوتھ اسکولز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 140 نوجوانوں نے فنی تربیت کا ششماہی کورس مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاک چائنا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر دالبندین میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پرکانی ،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ موسی خیل اور پاک چائنا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد علم سنجرانی نے کورس مکمل کرنے والے طلبا کو اسناد و معاوضے اور انڈسٹریل الیکٹریشن کے زونل مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوشکی کے نوجوان یحی خان، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے دالبندین کے نوجوان مقصود احمد اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے غریب شاہ کو نقد انعامات سے نوازا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پرکانی نے وزیر اعظم یوتھ اسکولز ڈویلپمنٹ پروگرام اور پاک چائنا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر دالبندین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تکنیکی علوم نظام تعلیم کا اہم جز ہیں امید ہے کہ تربیت مکمل کرنے والے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو چاغی کی تعمیر و ترقی کے لئے بروئے کار لائیں گی. انہوں نے اعلی پوزیشنز حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور قوم کے مستقبل ہیں جن سے قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں اس لیے وہ ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں، تکنیکی علوم کے ذریعے بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :