راولپنڈی ، پولیس کی گوجرخان میں کاروائی4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

بھاری مقدار میں نقد ی، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

پیر 30 اپریل 2018 23:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے گوجرخان سرکل میں کاروائی میں4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے بھاری مقدار میں نقد ی، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیاجبکہ منشیات فروشی، قمار بازی اور اسلحہ کے خلاف کاروائی میں113ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی ، بھاری مقداراسلحہ و منشیات برآمد کر لی ڈکیتی کے ملزمان نے ابتدائی تحقیقات کے دوران مختلف اضلاع میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے گوجرخان سرکل کی پولیس نے ڈکیت گینگ کے اصغر علی شاہ سکنہ کلرسیداں ، محمد صدیق سکنہ اسلام پورہ جبر ، مختار حسین سکنہ پنڈ دادنخان اور شیخ محمد زیارب سکنہ گوجرخان کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش راولپنڈی کے مختلف تھانوں کے علاوہ مختلف اضلاع میں بھی ڈکیتیوں کا اعتراف کیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 4لاکھ 5ہزار روپے نقدی ، 490پائونڈ ، 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون1 کلاشنکوف مع 20روند ، 1 رائفل 44بور مع 15روند ، 2 پستول 30بور مع 11 روند بھی برآمد کرلئے ادھرمنشیات کے 55مقدمات میں 55ملزمان کو گرفتارکر کے 21630گرام چرس ، 62بوتل و 231لیٹر کھلی شراب، اسلحہ کے 43مقدمات میں 43ملزمان کو گرفتارکر کے 1کاربین ، 5 رائفل ، 1 بندوق ، 2ریوالور ، 29 پستول ، 189روند اور 1 خنجر برآمدکر لیا اسی طرح قمار بازوں کے خلاف 4مقدمات میں15ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگے 13لاکھ 68ہزار 340روپے ، 10موبائل فون ، 1 کیری ڈبہ اور 5 موٹر سائیکل برآمد کر لئے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں 13 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔