وزیراعلیٰ سندھ سے خارجی تعلقات برائے کراچی کونسل کے 4 رکنی وفد سے ملاقات

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت کراچی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 30 اپریل 2018 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پیر کی صبح خارجی تعلقات برائے کراچی کونسل (کے سی ایف آر) کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) شاہد کریم اللہ، سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر، سابق چیف سیکریٹری جاوید اشرف اور احسان مختار زبیری شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت کراچی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔